ساؤپالو14مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)برازیل کے صدرمائیکل تیمرنے دارالحکومت برازیلیہ میں موجود اپنی سرکاری رہائشگاہ پر "بھوتوں کا سایہ" ہونے کی وجہ سے اس میں رہنے سے انکار کردیا ہے۔ایک برازیلین جریدے کے مطابق مائیکل تیمر اپنی اہلیہ اور اپنے بیٹے کے ہمراہ صدارتی محل "الورادا پیلس" سے 'فرار' ہو کر قریب ہی موجودنائب صدرکی رہائشگاہ میں منتقل ہوگئے ہیں۔برازیلی صدارتی محل اپنی طرز کی ایک منفرد اور انتہائی پر تعیش عمارت ہے جس میں ایک بڑاحوض، فٹ بال گراؤنڈ، چرچ، میڈیکل سنٹر اور ایک وسیع لان سمیت دیگر کئی سہولیات میسر ہیں۔مگر تیمرکاکہنا تھاکہ مجھے اس عمارت میں کچھ عجیب محسوس ہوتا تھا۔ میں پہلی رات کووہاں پر صحیح طریقے سے سو بھی نہیں پایا تھا۔ مجھے وہاں کا موحول بھایا نہیں تھا۔ میری بیوی مارسیلا کو بھی ایسا ہی محسوس ہوامگرمیرا بیٹا صدارتی محل کو بہت پسند کرتا ہے کیوں کہ اسے کھیلنے کے لئے وسیع جگہ مل گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق مارسیلاتیمرنے شیطانی روحوں کو نکالنے کے لئے صدارتی محل میں پادری کو بھی لے کر آئی تھیں مگر انہیں کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔